اہم خبریںپاکستان

سعودیہ کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، 14 کو واشنگٹن جارہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ

سعودیہ کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، 14 کو واشنگٹن جارہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ

جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔محمد اورنگزیب

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم تمام صوبوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی ہم فیڈریشن میں کریں گے صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 14 تاریخ کو ہم واشنگٹن جارہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کے خدوخال طے کریں گے، مہنگائی بتدریج کم ہوگی، ملک کی پالیسی کے حساب سے چلیں گے، ہم نے جو کرنا ہے سب ملک کے لیے کرنا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی ہم سعودی عرب کا کامیاب دورہ کر کے آئے ہیں، محمد بن سلمان کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You