اہم خبریںپنجاب

معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ہمایوں اختر خان

معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ہمایوں اختر خان

حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔سابق وفاقی وزیر

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ زرعی اجناس کی صحیح قیمت نہ ملنے پر کسان شدید پریشان ہیں، زرعی پالیسی بناتے وقت کسانوں سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 97 اور دیگر پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں، مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You