پنجاب

پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کو سیاست کی نذر ہونے سےبچایا جاٸے:سید راشد حسین بخاری وزیر اعلی

پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کو سیاست کی نذر ہونے سےبچایا جاٸے:سید راشد حسین بخاری
وزیر اعلی ڈاکٹرز احتجاج پر نوٹس لیتے ہوٸے اپنی پارٹی کے سابق ایم این اے کے خلاف کاررواٸی عمل میں لاٸے:ناٸب صدر
ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اب رہی کسر بے جا مداخلت کے ذریعے پوری کی جارہی ہے:گفتگو
برن یونٹ کے ڈاکٹرز گزشتہ ایک ہفتے سے مطالبات کی منظوری کیلٸے سراپا احتجاج ہیں مگر معاملات کمیٹیوں سے آگے نہیں بڑھ رہے
( )ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کو سیاست کی نذر ہونے سےبچایا جاٸے،حکومت ڈاکٹروں کے جاٸز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوٸے ہسپتال کے معاملات میں دخل اندازی کرنے والے سابق ایم این اے کیخلاف کاررواٸی عمل میں لاٸے، مستقبل پاکستان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہے وہ جلد ازجلد اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوٸے مسٸلے کو حل کراٸیں تاکہ جنوبی پنجاب کے واحد برن یونٹ میں علاج معالجہ کی سہولیات جو تعطل کا شکار ہیں وہ بغیر کسی دباو اور رکاوٹ کے دوبارہ سے شروع ہوسکیں،ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو علاج کے نام پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوپر سے رہی سہی کسر سیاستدانوں نے بے جا مداخت سے پوری کررکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار برن یونٹ کے ڈاکٹروں کے احتجاج کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے برن یونٹ کے ڈاکٹرز احتجاج کررہے ہیں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے مگر تاحال معاملہ کمیٹیوں سے آگے نہیں بڑھ پایا جوکہ انتہاٸی افسوس ناک امر ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You