ملک میں بار بار آئین کو تھوڑا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ افتخار علی مشوانی

ملک میں بار بار آئین کو تھوڑا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ افتخار علی مشوانی
عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے خیبر پختون خواہ حکومت آئین کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کریں گی۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر رکن بننے والو کو حلف نہیں لینے دیں گے سپریم کورٹ آف پاکستان کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس چیز کا مقابلہ کریں گے ہم آخری حد تک جائیں گے تحریک انصاف حکومت پیچھے نہیں ہٹیں گی انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور پر اپنے آئینی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے خیبر پختون خواہ حکومت آئین کے تحفظ کیلئے ہر اقدام کریں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے ملک میں بار بار آئین کو تھوڑا جا رہا ہے آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوتے ہیں جو کہ نہیں کرائے گئے جب کہ ہمارے انٹراپارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیا گیا مخصوص نشستیں چھین لی گئیں جو قابل افسوس ہے۔



