انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا: کارگو شپ پُل سے ٹکرا گیا، درجنوں گاڑیاں دریا میں گرگئیں، ہلاکتوں کا خدشہ

امریکا: کارگو شپ پُل سے ٹکرا گیا، درجنوں گاڑیاں دریا میں گرگئیں، ہلاکتوں کا خدشہ۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔

بالٹی مور(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کے معروف شہر میں کارگو شپ پل سے ٹکراگئی، جس کے باعث پُل ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں نیچے گرگئیں، بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالٹی میں فرانسس اسکاٹ کے برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس سے پل  ٹوٹ کر دریا میں گرگیا، درجنوں گاڑیاں بھی پُل ٹوٹنے سے دریاں میں گری ہیں۔حادثہ پیش آتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکا بندی کرکے ریسکیو اہلکاروں کے لیے  راستہ کلیئر کردیا، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لی قریبی اسپتال میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔کارگوشپ کے اچانک پُل کے ٹکرانے سے پل سے گزرنے والی درجنوں گاڑیاں دریا میں گرئیں ہیں، ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، 9افراد کی تلاش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You