انٹرنیشنل
پاکستان بڑی مشکل سے حاصل کیا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔اکرام الدین

پاکستان بڑی مشکل سے حاصل کیا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔اکرام الدین
ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہیے۔فوکل پرسن وزرات اووسیز اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ قرار داد پاکستان تاریخی دستاویز ہے جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے جسے بڑی مشکل سے حاصل کیا، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔



