پنجاب

23 مارچ تجدید عہد اور پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

23 مارچ تجدید عہد اور پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

آج کے دن ہمیں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں:گفتگو

پاکستان کے مسلسل خراب ہوتے حالات قوم سے ایک مرتبہ پھر 23 مارچ 1940 کے جذبے کا تقاضا کررہے ہیں:چٸیرمین

خراب معاشی حالات میں بہتری کیلٸے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوٸے خلوص نیت اور جذبہ الوطنی سے آگے بڑھا جاٸے:پیغام
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کا23 مارچ یوم قرار داد پاکستان پر قوم کے نام خصوصی پیغام

چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد اور پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے،آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور ایک طویل اور  سخت جدوجہد کےنتیجے میں 14 اگست1947 کو یہ ملک  معرض وجود میں آیا،ہمیں اپنے اُن فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولانا چاہیے جو اسراٸیلی اور بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں ان کی آزادی کیلٸے خصوصی دعاوں کے ساتھ بطور پاکستانی قوم عملی کوششیں بھی کرنٕی ہوں گی تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا ظلم و ستم برداشت کرنے والے ہمارے مسلمان بھاٸی آزادی کی نعمت سے سرشار ہو سکیں،پاکستان کے مسلسل خراب ہوتے حالات قوم سے ایک مرتبہ پھر 23 مارچ 1940 کے جذبے کا تقاضا کررہے ہیں اگر ہم متحد ہوکر آگے نہ بڑھے تو ملک کو درپیش مساٸل خطرناک صورت اختیار کر جاٸیں گے۔ان خیالات کا اظہار 23 مارچ یوم قرار داد پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے پیرو کار ہندو مزاج نہ تھے بلکہ ہندو شناس تھے اس لئے کامیاب ہوئے اگر ہم بھی کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں بھی اپنے مزاج بدلتے ہوٸے آگے بڑھنا ہوگا۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خراب معاشی حالات میں بہتری کیلٸے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوٸے خلوص نیت اور جذبہ الوطنی سے آگے بڑھا جاٸے تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
21.03.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You