انٹرنیشنلاہم خبریں

انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹ گئی، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ۔

کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے کہ بدھ کی صبح آچے کے مغربی ساحل سے تقریباً 19 کلومیٹر کے فاصلے پر کشتی خراب ہوکر الٹ گئی۔

انڈونیشیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹ گئی جس میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کی ساحلی پٹی پر روہنگیا مسلمانوں کی کشتی الٹنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے کہ بدھ کی صبح  آچے کے مغربی ساحل سے تقریباً 19 کلومیٹرکے فاصلے پر کشتی خراب ہوکر الٹ گئی، مقامی ماہی گیروں نے کشتی میں سوار لوگوں کی جانیں بچنے کی کوشش کی اور 4 خواتین اور 2 مردوں کو ریسکیو کرکے پناہ گاہ منتقل کیا۔کشتی سے ریسکیو کیے جانے والے افراد نے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے نمائندے سے بات کی۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے یو این ایجنسی کے نمائندے نے کہا کہ ریسکیو کیے جانے والوں کے مطابق بہت سے لوگ ڈوب کر مرگئے ہیں تاہم ہم ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکتے، بس خیال کیا جارہا ہے کہ 50 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You