اہم خبریںگجرات

2روز میں 48ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

2روز میں 48ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی۔

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.2روز میں 48ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2روز میں 48منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً53کلو گرام منشیا ت اور 175لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں گجرات پولیس کوئی کسر نہ چھوڑے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You