اہم خبریںبلوچستان

سبی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق

سبی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق۔

ڈی ایس پی خالد مری کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس

سبی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سبی میں فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) خالد مری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سبی کے چینک روڈ پر مقامی پلازہ کے قریب ڈی ا یس پی خالد زمان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اچانک ایک مسلح شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے خالد زمان شدید ز خمی ہوگئے۔خالد زمان کے گارڈ کی جوابی فا ئر نگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا جس کو بعد ازاں تعاقب کر کے گر فتار کر لیا گیا۔فائرنگ کے بعد ڈی ایس پی کو شدید زخمی حا لت میں کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔سبی سے تعلق رکھنے والے ڈی ایس پی خالد زمان مری ان دنوں تعیناتی کے منتظر تھے۔حملہ آور کی فائرنگ سے سبی کے صحافی میاں یوسف کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You