اہم خبریںپاکستان

ماہ رمضان میں مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماہ رمضان کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے مارکیٹیں رات 12 بجے تک جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب بھی کر لیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے جبکہ ڈائننگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔

عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے سٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کا بھی نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر مذکورہ ہوٹل مالک کی نشاندہی کر کے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کا کام شروع ہو چکا ہے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مری مرغی کے ٹرک آتے ہیں، مری مرغی کا گوشت شوارمے میں استعمال ہوتا ہے، اس حوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو متحرک کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You