انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید ہوگئے۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت ماہ رمضان میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریبا 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رفح میں اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی بمباری کے بعد بے گھر فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں، اسرائیلی افواج کے حملے میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔امریکا کی جانب سے اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی امدادی اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You