
اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی نیت سے آئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار،
اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ ، ہتھیار اور آئی ای ڈی برآمد
ایک دوسرے ملک سے دہشتگردوں کا یوں دندناتے راولپنڈی میں ایسی کاروائی کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ جانا سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اس قدر سنگین غفلت برتنے پر آئی جی پنجاب سے جواب طلبی ہونی چاہیے۔
اسکے علاوہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ناحق پابند سلاسل بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فی الفور رہا کر کے انکی ہائی لیول سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔




