الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستوں پر ڈااکہ ڈالا ہے۔رشیدہ ضیاء

الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستوں پر ڈااکہ ڈالا ہے۔رشیدہ ضیاء
ہم اس امید پر بیٹھے تھے کہ الیکشن کمیشن ہمیں ہمارے مخصوص نشستیں دینگی ۔میڈیا سے گفتگو
چترال(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صدر وومن ونگ اپر چترال محترمہ رشیدہ ضیاء نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمارے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستوں پر ڈاکہ ڈالا ہے جو کہ ہمارا حق تھا وہی حق ہمیں نہیں ملا ہے جو قابل افسوس ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی صدر وومن ونگ اپر چترال محترمہ رشیدہ ضیاء نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس فائز عیسی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ہمیں اپنا حق دے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تو ہماری امیدیں ختم ہو گئی ہم اس امید پر بیٹھے تھے وہ ہمیں ہمارے مخصوص نشستیں دینگی لیکن انہوں نے ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے۔



