سندھ

الشریف فاؤنڈیشن پاکستان عوامی خدمت میں پیش پیش

*الشریف فاؤنڈیشن پاکستان عوامی خدمت میں پیش پیش*

*الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے الشریف میڈیکل سینٹر شاہ لطیف ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا*

کراچی
(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)

*الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشریف فاؤنڈیشن کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم ارائیں مصطفائی کے زیر نگرانی زکریا چوک پلاٹ نمبر L-72 شاہ لطیف ٹاؤن میں الشریف میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا. کیمپ میں جنرل چیکپ معدہ جگر مثانہ پتہ بلڈ پریشر ناک کان گلہ اور آنکھوں کے چیکپ کے ساتھ ساتھ موتیے کے بھی جو آپریشن نکلے ان کو امریکن لینس لگوا کر آپریٹ کروایا جائے گا۔اور اس کے ساتھ ساتھ جنرل چیکپ کے مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔ جس سے سینکڑوں لوگوں مستفید ہوئے۔ علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی جس میں انہوں نے الشریف فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا جس میں چیف گیسٹ نظام الدین سینیئر سیاسی سماجی رہنما،پیر اف گمبٹ سید ساجد علی شاہ جیلانی،جناب ایاز خان غوری آفیسر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ،جناب محمد بابر صاحب بلڈر،جناب احمد مزاری،جناب یونس نیازی سینئر سماجی رہنماء،ڈاکٹر خلیق الرحمن سینیئر ممبر روٹری کلب اور آئی سرجن چیئرمین فاطمہ فاؤنڈیشن کے علاوہ،محمد شفیق ارائیں ازیکٹیو ممبر الشریف فاؤنڈیشن، سینیئر صحافی عاصم ارائیں جہلمی،اقبال ارائیں کوارڈینیٹر الشریف فاؤنڈیشن کیٹل کالونی نے کیمپ میں وزٹ کیا۔ پرویز اقبال ارائیں چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اور آنکھوں کے ماہر امراض ڈاکٹر فیصل ظریف، ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی میڈیکل انچارج الشریف فاؤنڈیشن اور کوارڈینیٹر الشریف فاؤنڈیشن ڈاکٹر قدیر احمد ملک ماہر امراض جگر مثانہ پتہ اور ڈاکٹر زکی تمکین آر ایم ایس،علی زیب،محمد انس،حماد علی،محمد فضیل،محمد ایان محمد اسامہ، عبدالرحمن،محمد اسفار یوتھ پریزیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔ اور آنکھوں کے حوالے سے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فری آف کاسٹ دینے کو کہا جس پر انتظامیہ نے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کا تحے دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کے ایسے مسیحا ڈاکٹرز اور لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں جو عوام کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔اور 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔اس موقع پر کیمپ میں آنے والی شخصیات کا کہنا تھا کہ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،الشریف فاؤنڈیشن پاکستان زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کراچی سمیت پورے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دیتی چلی آرہی ہے،اس میڈیکل آئی کیمپ کاانعقاد علاقے کی غریب عوام کو آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کا موقع فراہم کرنے کیلئے تھا،باقاعدگی سے الشریف فاؤنڈیشن اس طرح کے مختلف کیمپس کاانعقاد شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار کراتی رہتی ہے،ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کے اس دور میں جب ہرشخص دو وقت کے کھانے کے لیے پریشان ہے ایسے میں لوگ اپنی صحت کواہمیت نہیں دے پارہے ہیں،آج کے دور میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کاانعقا کرنا ایک عظیم خدمت ہے،ہماری فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ جگہ جگہ پر مختلف میڈیکل کیمپس کاانعقا کریں تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You