
گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 8لیٹر شراب اور 1320گرام چرس برآمد


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید خان سکنہ برنالہ کو رنگے ہاتھو ں گرفتا رکرکے 1320گرام چر س برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کا روائی کرتے ہوئے شراب سپلائر فلک شیر ساکن چکوڑی شیر غازی کو شراب 8لیٹر سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



