پنجاب

معاشی بحالی کا سفر باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے شروع ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

معاشی بحالی کا سفر باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے شروع ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

وفاقی کابینہ میں من پسند افراد کو نوازانے کی بجائے قابل و اہل افراد کو آگے لایا جائے:چیئرمین
آئی ایم ایف کا18فیصد مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے:گفتگو

پاکستان کو درپیش مسائل میں اضافے کی وجہ وسائل غیر منصفانہ تقسیم کے ساتھ منظور نظر افراد کو نوازانا ہے:اظہارخیال
معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکومت و اپوزیشن ذاتی مفادات اور اختلافات کو بھلا کر خلوص نیت کے ساتھ آگے بڑھیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معاشی بحالی کا سفر باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے شروع ہوگا،وفاقی کابینہ میں من پسند افراد کو نوازانے کی بجائے قابل و اہل افراد کو آگے لایا جائے اگر ماضی کی روایات کو نہ بدلا گیا تو آنے والے دنوں میں حالات مزید خطرناک صورت اختیار کر جائیں گے،آئی ایم ایف کا مختلف اشیا پر18فیصد مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بننے کے ساتھ عوام کو زندہ درگور کردے گا،منتخب کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شکنجے میں پھنسنے کی بجائے دوست ممالک سے تعلقات میں بہتری لائے تاکہ پاکستان میں جو بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھ گیا ہے وہ دوبارہ نئے سرے سے بحال ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل میں اضافے کی وجہ وسائل غیر منصفانہ تقسیم کے ساتھ منظور نظر افراد کو نوازانا ہے اگر اس کی بجائے اہلیت کی بنیاد پر عہدے دئیے تو خراب معاشی حالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ حکومت و اپوزیشن دونوں ذاتی مفادات اور اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You