اہم خبریںگجرات

تھانہ رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3ملزمان گرفتار، 1کلو سے زائد چرس

تھانہ رحمانیہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3ملزمان گرفتار، 1کلو سے زائد چرس اور 5لیٹر شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد فاروق ولد منظور احمد 2۔وسیم اختر عرف کاکا ولدمحمد صادق 3۔عمران ولد ضیاء اللہ سکنائے گجرات شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے1کلو سے زائد چرس اور 5 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You