پاکستان ان 8 ممالک میں شامل ہےجو 2050 تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں

مسلسل بڑھتی ہوٸی آبادی قدرتی اور معدنی وساٸل میں کمی کا باعث بن رہی ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی
پاکستان ان 8 ممالک میں شامل ہےجو 2050 تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں گے:گفتگو
آبادی کے بڑھتے ہوٸے سیلاب کے سامنے بند باندھنے کیلٸے دو بچے خوشحال گھرانہ مہم پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے:چٸیرمین
بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر
جرائم،آلودگی،غربت،معاشرتی نا ہمواریوں اور پانی میں کمی سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہورہا ہے
ملکی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک مزید 15.5ملین گھروں،دس کروڑ چالیس لاکھ نئی نوکریوں اور 57 ہزار نئے پرائمری سکولوں کی ضرورت ہوگی
چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک کی مسلسل بڑھتی ہوٸی آبادی قدرتی اور معدنی وساٸل میں کمی کا باعث بن رہی ہے،آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور اُن آٹھ ممالک میں بھی شامل ہے جو 2050 تک دنیا میں بڑھنے والی کل آبادی میں پچاس فیصد حصہ ڈالیں گے،ملکی آبادی اس وقت 24 کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے مگر اس میں کمی کے حوالے سے وہ اقدامات نہیں اٹھاٸے جارہے جنہیں اٹھانے کی ضرورت ہے،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی اسی طرح بڑھتی رہی تو 2040 تک مزید 15.5 ملین گھروں کی ضرورت اور دس کروڑ چالیس لاکھ نئی نوکریوں کے ساتھ 57 ہزار نئے پرائمری سکول کھولنے پڑیں گے جوکہ ملک کے خراب معاشی حالات میں کسی طور بھی ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی مسلسل بڑھتی ہوٸی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر جرائم، آلودگی، غربت، معاشرتی نا ہمواری اور دیگر مسائل میں اضافہ ہورہا ہے تاہم ان مساٸل میں کمی کیلٸے ضروری ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی پر خصوصی توجہ دی جاٸے۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ حکومت دو بچے خوشحال گھرانہ کے سلوگن پر عملی طور عملدرآمد کراتے ہوٸے آگے بڑھے ورنہ آبادی کا بڑھتا ہوا سیلاب سب کچھ اپنے ساتھ لے ڈوبے گا۔



