اہم خبریںپنجاب

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس،

اجلاس میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے ، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کوخصوصی ہدایات جاری
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میںچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں تمام زونز کے ڈی ایس پیز،محررران و دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میںپی ایس ایل کے موقع پر ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیااور اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور مو¿ثر بنانے کیلئے زونل ڈی ایس پیز کوخصوصی ہدایات جاری کی گئیں ،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں، اس حوالے سے زونل انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہو گا،اور ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You