اہم خبریںخیبرپختون خواہ

علی امین گنڈا پور کا آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ

علی امین گنڈا پور کا آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ۔

نامزد وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی پر لڑیں گے، علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں دیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں، سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈا پور انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You