چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے زیرک تجربکار سیاست دان اور ایک عظیم شخصیت ہے۔صفدر خان باغی

چوہدری شجاعت حسین پاکستان کے زیرک تجربکار سیاست دان اور ایک عظیم شخصیت ہے۔صفدر خان باغی
ملک بھر کے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز چوہدری شجاعت حسین کو اپنا سیاسی استاد گورو مانتے ہے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ شکر الحمدللہ پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی قائد و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان کی سیاست میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز انکی مثبت سوچ وطن سے بے لوث محبت اور ملکی سالمیت کی بقا کہ خاطر ھمیشہ قربانیاں دی جسکی وجہ تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈرز انکی گرویدہ ہیں اور انکو اپنا بڑا سیاسی استاد مانتے ہیں۔اج ملک بھر میں پر امن جنرل الیکشن ہونے کے باوجود بھی ملک بھر کی چند سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے ایک ہی واویلا کھڑا کر رکھا اور پورے ملک کو سر پر اٹھایا ہوا ہے۔ جنرل الیکشن 8 فروری 2024 کے انتخابات شفاف نہی ہوئے جسکی وجہ سے اسلام آباد میں ملکی سیاست کا ٹمپریچر بہت گرم اور عروج پر ہے۔ ایسی گھمبیر سیاسی صورتحال میں ملک خدا داد میں اگر کوئی زہریک ہوشیار قابل زہین تجربکار مستقل مزاج شخصیت ہے تو وہ بہادر بے باک اور مخلص لیڈر جناب قائد چوہدری شجاعت حسین ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں کی سیاست کا محور اس وقت قائد چوہدری شجاعت حسین کے اردگرد ہی گھم رہا ہے۔صوبائی ترجمان خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے اپنے ہر دلعزیز قائد چوہدری شجاعت حسین کے حوالے سے مزید کہا قائد چوہدری شجاعت حسین نے ھمیشہ ملک کے بہترین مفاد کی خاطر ھمیشہ سیاسی جماعتوں کے مابین مشکل حالات، مشکل سیاسی معملات کو نہایت ہی خوش اسلوبی اور احسن انداز سے نبھایا اور ہر مسلے کا حل پر امن انداز سے سیاسی حل نکالا ۔انہوں نے ھمیشہ ملک کی بالادستی قانون و آئین کی بالادستی کے لئیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کر کے کثیر الجہتی اتحاد قائم کروا کر سب جماعتوں کے لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر متفق طور بھیٹایا اور انکے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کیا ۔ سیاسی جماعتوں کے مابین اختلافات کو دور کرنے میں انکی رائے کا احترام کرتے ہوئے سیاسی فیصلہ سازی کے لئے رابطے بحال کئے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مابین مفاہمت کی بنیاد پر سیاسی معملات کو نہایت احسن انداز میں حل کیا۔اج ملکی سیاسیت میں جو حالیہ جنرل الیکشن 2024 کے انتخابی نتایج کے بعد کیشدہ حالات رونما ہوئے اور وفاقی و صوبائی حکومت سازی کے لئیے تمام جماعتوں کے سینئر قائدین کو ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہر کسی کے مائی کے لال کے بس کی بات نہی۔اس موجودہ حکومت سازی کو پاہ تکمیل پہنچانے کا کریڈٹ بھی صرف اور صرف جناب قائد چوہدری شجاعت حسین کو ہی جاتا ہے۔انکی اس روایتی مثبت سیاست کی بدولت آج پاکستان میں جو سیاسی استحکام کی رائیں کھلنے جا رہی ہے اور ان مشکل حالات میں ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کا کریڈٹ بھی قائد چوہدری شجاعت حسین کو جاتاہے۔چںد روز سیاسی عدم استحکام کو راہ راست پر لانے میں بھی چویدری شجاعت حسین نے بڑا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ھوگی۔یقینن جناب چوہدری شجاعت حسین کی اس شاندار سیاسی حکمت عملی کی بدولت حکومت سازی کے حوالے سے جو عوام میں بے چینی و پریشانی پائی جا رہی تھی اور ان سیاسی حالات کو قابو کرنا اتنا آسان نہ تھا ۔مگر آج ان مشکل معملات کے حل کے لئیے قائد چوہدری شجاعت حسین نے بڑا اھم کردار ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور انکے دونوں صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین اور صوبائی ایم پی اے چوہدری شافع حسین کی قسمت دیکھیے کہ جب سے انہوں نے سیاست میں قدم رکھا ملکی سیاست میں قائد چوہدری شجاعت حسین اور انکے دونوں صاحبزادے کے گھر ملک کی اھم سیاسی شخصیات کی آمد آمد ہو رہی ہے۔اج شکر الحمدللہ اگر کوئی وزہر اعظم ، وزارت اعلی ،گورنر ہو یا صدارات کے عہدے کا خواہش مند ہو وہ سب کے سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ قائد چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ سے ہو کر منتخب ہوتا ہے ۔بے شق اور اللہ جسے سے چاھیے عزت دیے اور جسے چاہے زلت دے۔
آج اور آنے والے دنوں میں جو کوئی بھی ملک کے اھم عہدے پر برسر اقتدار ہو کر جب حلف اٹھائے گا تو یقین انکے حلف برادری کے پیچھے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات ہوگی اور آج ایسے کوئی سیاسی جماعت کا لیڈر انکی رہائش گاہ پر نہی آتا ہے بلکہ اس کامیابی کی پہلی سیڑھی ہی کا راستہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ سے گزر کر ہوتا ھے۔ماضی اور حال میں چاہے کوئی بھی وزیر اعظم ہو وہ چاھیے صدر یا وفاقی و صوبائی وزرا ہی کیوں نہ تھے یا آج کے حالیہ دور دور یا پھر آنے والے دور کے صدر ،وزیراعظم وزیر اعلی ،گوٹرز،وفاقی و صوبائی وزرا کی آمد مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین کے دعاؤں کی برکت سے انکو ملے گی۔میرے خیال میں یہ قائد چوہدری شجاعت حسین کی شخصیت کا اعجاز ہے کہ انہوں نے اپنی قاٸدانہ صلاحیتوں سے یہ سب کچھ حاصل ہوا۔باقی ہر جلنے والے حاسدوں سے ھمارے مرکزی قائدین کی حفاظت نصیب عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔



