اہم خبریںپنجاب

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق۔

(ن) لیگ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کے نام پر غور کررہی ہے۔ذرائع

لاہور(نمائندہ کاشف چوہدری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سربراہی میں جاتی امرا میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب ممبران پنجاب اسمبلی نے شرکت کی جب کہ مریم نواز نے امیدواروں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی ممبران سمیت آزاد اراکین بھی شریک ہوئے جب کہ مخصوص نشستوں کیلئے نامزد ارکان بھی اجلاس میں شامل تھے، اجلاس میں کل 218 ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا اظہار کیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کےلیے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کرلیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ظہیر چنہڑ کا نام زیر غور ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You