انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیل غزہ میں بھوک کوبطور ہتھیاراستعمال کرنے لگا، بمباری سے مزید 70 افراد شہید

اسرائیل غزہ میں بھوک کوبطور ہتھیاراستعمال کرنے لگا، بمباری سے مزید 70 افراد شہید۔

بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صیہونی فوج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، امدادی ٹرکوں پر خوراک لینے کیلئے آنیوالے فلسطینیوں کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70افراد شہید ہوگئے جبکہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے، شہید  اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں.شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھوی کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا، خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16شہدا کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You