اہم خبریںپنجاب

ن لیگ سے معاملات طے پاگئے، پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کیلئے رضا مند

۔ن لیگ سے معاملات طے پاگئے، پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کیلئے رضا مند۔

پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہرکر دی ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور  پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور  پیپلزپارٹی نے ملکر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہرکر دی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں حکومت سازی کے معاملات  آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں.ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ اور چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مل کر حکومت بنائیں گی جس میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا.پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی کابینہ کا حصہ بنے گی، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں 2 یا 3 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You