اہم خبریںپنجاب

پنجاب پولیس نے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی۔

پنجاب پولیس نے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی۔

مریم نواز کو پولیس کے 4 اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کاپائلٹ فراہم کر دیا گیا۔پولیس ذرائع

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو سکیورٹی فراہم کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو پولیس کے 4 اسکواڈ اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ فراہم کردیا گیا ہے اور انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔سکیورٹی آئی جی پنجاب کےاحکامات پر فراہم کی گئی ، جاتی عمرہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے اور صوبائی حکومت بنانے کیلئے اکثریت ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔کئی آزاد امیدوار ن لیگ میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You