اہم خبریںپاکستان

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا سراج الحق پر اعتماد کا اظہار، استعفیٰ مسترد کردیا۔

مجلس شوریٰ کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار، اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ترجمان جماعت قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا بطور امیر جماعت استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے جس سے سراج الحق خطاب بھی کریں گے۔قیصر شریف نے کہا کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں بلکہ دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، جماعت اسلامی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔یاد رہے کہ سراج الحق نے انتخابات میں شکست کے بعد بطور امیر جماعت اسلامی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You