اہم خبریںپاکستان

کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کیساتھ ہیں۔شیر افضل مروت

کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کیساتھ ہیں۔شیر افضل مروت

جو بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا، ان کا یہی حال ہوگا۔رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں۔شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑے گا، ان کا یہی حال ہوگا۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پر عدم اعتماد نہیں، سارے امیدوار پارٹی کے ساتھ ہیں، جنہوں نے ہمیں چھوڑنا تھا، وہ چھوڑ چکے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی سمیت حکومت سازی پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت جانا قانونی حق ہے، اور احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی ہوئی ہے،جماعت اسلامی نے کراچی میں پی ٹی آئی کی سیٹ چھوڑ دی.رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی جی کے پی نے قانون کا غلط استعمال کیا، اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You