پاکستان

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا ظفر باغ عمرزئی کا دورہ

وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا ظفر باغ عمرزئی کا دورہ

اس موقع پر انہوں نے نگران صوبائی وزیر ٹراسپورٹ خیبر پختون خواہ ظفر اللہ خان عمرزئی سے ملاقات کی۔

اسلام آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا ظفر باغ عمرزئی چارسدہ کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ظفر باغ عمرزئی چارسدہ کا دورہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ٹراسپورٹ خیبر پختون خواہ ظفر اللہ خان عمرزئی سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کو ایل ٹی وی لائسنس، انٹرنیشنل لائسنس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ٹراسپورٹ خیبر پختون خواہ ظفر اللہ خان عمرزئی نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کو لائسنس کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے پر یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جتنا ہو سکتا ہے تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے تا کہ بیرونی ممالک میں مقیم تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے نگران صوبائی وزیر ٹراسپورٹ خیبر پختون خواہ ظفر اللہ خان عمرزئی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر ٹراسپورٹ خیبر پختون خواہ ظفر اللہ خان عمرزئی نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا اٹلی میں پاکستانی نمائندگی اور یورپ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You