انتخابات کے کامیاب انعقاد پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد۔اکرام الدین

انتخابات کے کامیاب انعقاد پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد۔اکرام الدین
الیکشن کمیشن، مسلح افواج سول آرمڈ فورسز کی کاوشیں قابل تعریف ہے۔فوکل پرسن وزرات خارجہ اٹلی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ انتخابات کے کامیاب انعقاد پر افواج پاکستان، پولیس فورسز اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںکے ساتھ مل کر ذمہ داریاں ادا کیں جو قابل تعریف ہے۔وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے شفاف الیکشن کے عمل میں سیکورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر پوری قوم کو فخر ہے۔ الیکشن کا عمل جس طرح شفاف اور محفوظ طریقے سے اختتام پذیر ہوا اس نے ایک تاریخ رقم کر دی جو کہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ہماری قوم اس پر فخر کرے گی۔



