
پاکستانی عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔منیبہ محمود
کشمیری بھائیوں پر جاری ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد میں جہاں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے تو وہاں دوسری طرف عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری مظالم کی طرف دلانا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کیلئے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہیں سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنا پاکستان اور کشمیریوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہندوستان کو لگتا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے تو یہ نا ممکن ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھانے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ کشمیری عوام ہندوستان کی غلامی اور ظلم و ستم سے آزاد ہو سکے۔



