
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 24 گھنٹے میں مزید 130 فلسطینی شہید۔
دوسری طرف اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 130 فلسطینی شہید ہو گئے،حماس نے 15 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں، اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لے لیے ،تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔اسرائیلی فوج کے ہسپتالوں کے اطراف بھی وحشیانہ حملے جاری ہیں، بمباری سے الشفا ہسپتال میں مریض اور عملہ شدید خوف کا شکار ہے۔اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 365 ہوگئی ہے جبکہ 66 ہزار 630 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس نے چند روز میں 15 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعوی کیا ہے۔ ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ حملے میں اسرائیل کی 43 فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔رپورٹس کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 4 فوجی ڈرون قبضے میں لیے گئے جبکہ تل ابیب پر بھی راکٹ حملے کیے گئے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔



