اہم خبریںپاکستان

چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا

چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔

الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔سکندر سلطان چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You