انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی فوج کو فنڈنگ کرنا بند کی جائے، جنوبی افریقہ کا عالمی طاقتوں سے مطالبہاسرائیلی فوج کو فنڈنگ

اسرائیلی فوج کو فنڈنگ کرنا بند کی جائے، جنوبی افریقہ کا عالمی طاقتوں سے مطالبہاسرائیلی فوج کو فنڈنگ کرنا بند کی جائے، جنوبی افریقہ کا عالمی طاقتوں سے مطالبہ۔

واضح رہے کہ وہ شروع سے ہی فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کے نسل پرستانہ حربوں کیخلاف موقف رکھتا ہے۔

جو ہانسبرگ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنوبی افریقہ نے اسرائیلی فوج کو مدد دینے والی دنیا بھر کی مملکتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو فنڈنگ کرنا بند کر دیں۔تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نیلیڈی پانڈور نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں بدھ کے روز کیا ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے پچھلے ہفتے جنوبی افریقہ ہی کے ایک دائر کردہ مقدمے میں فیصلہ دیا تھا، عدالت انصاف نے اسرائیل کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب سے روکنے کے لیے اپنی طاقت(حکومتی اختیار)کے مطابق اقدامات کرے۔البتہ اسرائیل نسل کشی کے اقدامات کی تردید کرتا ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے اس سلسلے میں اسرائیل سے ایک ماہ کے اندر ایک رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ عدالت دیکھ سکے کہ اس دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق البتہ اسی دوران امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی فوج کو اسلحے کی فراہمی رونے کی کسی تجویز کی تردید کی ہے۔جنوبی افریقہ جس نے اسرائیلی فوج کی امداد روکنے اور دنیا کے ملکوں کو اسرائیل کی سہولت کاری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وہ شروع سے ہی فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کے نسل پرستانہ حربوں کے خلاف موقف رکھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You