اہم خبریںپاکستان

جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازیں منتقل کرنا پڑیں

جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور 200 پروازیں منتقل کرنا پڑیں۔

آج بھی ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد(نمائندہ قیصر رومی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی تبدیلی اور دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر 11 پروازیں منسوخ کر دی گئیں.ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ اور  200 پروازیں  منتقل کرنا پڑیں.ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مسقط لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز سیالکوٹ منتقل کردی گئی، ریاض سے لاہور کی پرواز کی منزل تبدیل کی گئی جس کے بعد پرواز اب اسلام آباد اترے گی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،کراچی سے کوئٹہ،اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشاور دوحہ کیلئے غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور،  پشاور،  فیصل آباد،  سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You