کامیاب ہو کر اپنے حلقے کے عوام کو ریلیف دونگا۔محمد نادر خان

کامیاب ہو کر اپنے حلقے کے عوام کو ریلیف دونگا۔محمد نادر خان
عوام کو بجلی ،گیس اور دیگر سہولیات دینا میرا مقصد ہے۔ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت و آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 72 محمد نادر خان نے کہا کہ عام انتخابات میں کامیاب ہو کر اپنی حلقے کے عوام کو ریلیف دونگا انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی، گیس اور سہولیات دینا میرا مقصد ہے۔ موجودہ سیاسی نمائندگان عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے میں مصروف ہے جو قابل افسوس ہے سیاسی نمائندگان اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ جھوٹ پر مبنی دعوے چھوڑ دیں اور عوام کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو یقینی بنایا جائے تا کہ عوام کو بروقت ریلیف مل سکے۔ سیاسی و کاروباری شخصیت و آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 72 محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات سے محرومی کا خاتمہ ہو سکے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔



