انٹرنیشنلاہم خبریں

غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے۔قطر

غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے۔قطر

مصر اسرائیل اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ غزہ میں امن معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کیلئے کام کر رہے ہیں۔محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی

دوحا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق معاہدے پر پیشرفت مثبت ہے.تفصیلات کے مطابق انہوں نے بیان میں کہا کہ مصر، اسرائیل اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ غزہ میں امن معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں ان کے مذاکرات پیرس میں ہوئے جس میں مثبت پیشرفت ہوئی.ذرائع کے مطابق قطری وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تمام تجاویز حماس کو پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ حماس ان تجاویز کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔واضح رہے کہ حماس نے مذاکرات کے حصہ بننے کے لیے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You