پاکستان

ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس۔اکرام الدین

ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس۔اکرام الدین

حملہ پاکستان اور ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے.فوکل پرسن وزرات خارجہ اٹلی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ایران میں پاکستانی مزدوروں پر حملہ پاکستان اور ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دشمن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی پاداش میں یہ گھناؤنا خونی کھیل کھیلا ہے۔ایسے واقعات قابل نفرت ہے جو پاکستانی اور ایرانی بہتر تعلقات کو خراب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ہمیشہ وزرات خارجہ نے اہم کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے وفاقی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سفارتی طور پر لاشوں کی پاکستان لانے کی ہدایت کی وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے مزدوروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی مزدوروں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You