اہم خبریںخیبرپختون خواہ

الیکشن 2024: خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

الیکشن 2024: خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور۔

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے پولیس کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز  آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You