
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، اندھا قتل ٹریس، وقوعہ میں ملوث ملزمان گرفتار،
ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے حسیب علی نامی شہری کے قتل میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،


ملزمان کی شناخت محمد اشفاق،رجب علی اور محسن اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے،
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ کلاشنکوف معہ ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں،
رواں ماہ حسیب علی دودھ سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا،
میرا بھتیجا حسیب علی دودھ سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،مدعی مقدمہ
جہلم پولیس نے01 ماہ سے بھی کم عرصہ میں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے،
شہریوں، سول سوسائٹی اور اہل علاقہ کا اندھے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او چوٹالہ معہ ٹیم کو خراج تحسین،
ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او چوٹالہ معہ ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان



