اہم خبریںخیبرپختون خواہ

عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ایمل ولی

عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ایمل ولی

طالبان کے ساتھ مصالحت کےخلاف عدالت گیا ہوں۔اے این پی رہنما ایمل ولی خان

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے.چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا  انتخابات کی حد تک ابھی سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امید رکھتا ہوں 8 فروری تک ماحول اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے اور عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ طالبان کے ساتھ مصالحت کےخلاف عدالت گیا ہوں،  پوچھنا پڑے گا کہ 40 ہزار لوگوں کو کس معاہدے کے تحت پاکستان لائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You