ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
3ملزمان گرفتار، اڑھاٸی کلوسے زائدچرس،رائفل 7MM، شراب اور وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عمران سوہی نے SI صہیب اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ سہیل ارشد 2۔ حسنین علی 3۔ حسرت ربانی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے اڑھائی کلو سے زائد چرس، رائفل 7MM، شراب اور وٹک برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا



