اہم خبریںپاکستان

پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کیساتھ کھڑا رہا ہے۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کیساتھ کھڑا رہا ہے۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

پیچیدہ علاقائی ماحول میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کیلئے اہم ہے۔پاکستانی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے پاکستان ہمیشہ ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور ترجمان دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مثبت تبادلوں کی تصدیق کی ہے۔
ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں کیے جانے والے حملے کے بعد پاکستان نے تہران میں تعینات سفیر مدثر ٹیپو کو وطن واپس بلا لیا تھا اور ایرانی سفیر کو پاکستان سے ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے اور ان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سوشل میڈیا پر لکھا پاکستان ہمیشہ اور ہر طرح کی صورتحال میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔مدثر ٹیپو نے مزید لکھا کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کیلئے اہم ہے۔پاکستانی سفیر نے سوشل میڈیا پر یہ بھی لکھا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You