اہم خبریںبزنس

وزارت خزانہ کا پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ۔

ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں ہفتے کے دوران پی ایس او کو 30 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی ایس او کو ادائیگیوں کیلئے ایس این جی پی ایل کو 5 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں.ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی کی مد میں باقی 25 ارب روپے بھی رواں ہفتے ہی جاری ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس این جی پی ایل 30 ارب روپے کی رقم ملتے ہی پی ایس او کو فوری ادا کرے گی، گھویلو صارفین اور فرٹیلائزر پلانٹس کو ملنے والی سبسڈی بجٹ ایلوکیشن میں شامل ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے دو پاور پلانٹس پی ایس او کو دینے کیلئے وفاقی کابینہ آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You