انٹرنیشنلاہم خبریں

جنوبی غزہ میں جنگ خاتمے کے قریب ہے.اسرائیلی وزیر دفاع

جنوبی غزہ میں جنگ خاتمے کے قریب ہے.اسرائیلی وزیر دفاع

جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطین کریں گے۔یوآو گیلینٹ

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اہداف حاصل نہ کرنے پر گزشتہ روز وزیر دفاع ایک اجلاس میں اپنے وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید برہم ہوگئے تھے۔اجلاس میں وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے نیتن یاہو کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You