اہم خبریںپنجاب

معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔نواز شریف

معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائیگا۔نواز شریف

نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سےمتعلق کیےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سے متعلق کیےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔ذرائع کےمطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا جب کہ اس دوران معاشی ٹیم نے بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانوں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔نواز شریف نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You