اہم خبریںخیبرپختون خواہ

چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ

چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ۔

بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے.تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے گھر سے خبر آئی ہے ، چار ڈالے آئے تھے، میرے بیٹے اور بھتیجے کو مارا پیٹا گیا ہے.چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات لے کر گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا.دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے گھر پر چھاپہ غلط فہمی کی بنا پر مارا گیا، اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے تھے، بیرسٹر گوہر کا گھر معلوم ہونے پر پولیس بغیر کوئی کارروائی واپس آئی، پولیس نہ کسی کو مارا گیا نہ کوئی دستاویزات لی گئیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You