اہم خبریںپنجاب

یہاں کرسی کی کوئی طاقت نہیں، میں بھی وزیراعظم نہیں تھا، ملازمت دی گئی تھی۔شاہد خاقان

یہاں کرسی کی کوئی طاقت نہیں، میں بھی وزیراعظم نہیں تھا، ملازمت دی گئی تھی۔شاہد خاقان

(ن) لیگ کو مفتاح اسماعیل کو ذلیل کرکے استعفیٰ نہیں لینا چاہیے تھا۔سابق وزیراعظم کی میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی اور میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھےملازمت دی گئی تھی۔لاہور کے الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ 2024 میں کیا ’ہمیں نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے‘کے عنوان سے ڈسکشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنےکا کوئی فائدہ نہیں، جس طرح نواز شریف اقتدارمیں آ رہے ہیں مجھےاس سے اختلاف ہے، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100 کے بجائے 30 سیٹوں پر آجائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھابلکہ مجھےملازمت دی گئی تھی، پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ (ن) ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، میں نے سیاست نہیں چھوڑی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے، ان کی یہ حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سےہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب سیاستدانوں کو ذلیل و خوارکر رہا ہے، میں نیب کا سب سے پہلا گاہک ہوں، نیب کے خاتمے کے لیےشہباز شریف کو کئی بار کہا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے، پارٹی سے دوری کی وجہ مریم نوازنہیں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو استعفیٰ نہ دینےکامشورہ دیا تھا کہا تھا ڈٹے رہیں لیکن (ن) لیگ کو مفتاح اسماعیل کو ذلیل کرکے استعفیٰ نہیں لینا چاہیے تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You