
گیلانی سمیت 28سینیٹرز کے اثاثوں کی تفصیل جمع نہ ہو سکی۔
15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبر شپ معطل کر دی جائے گی۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 28سینیٹرز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جن میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، شاہین خالد اور عون عباس نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔اس کے علاوہ سیف اللہ نیازی، نزہت صادق، محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، فیصل سبزواری، تاج حیدر، نثار کھوڑو، خالدہ عطیب اور شوکت ترین نے تفصیلات جمع نہیں کرائی،لیاقت خان ترکئی، ہدایت اللہ خان، عطا الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، عبدالقادر، محمد قاسم، ثمینہ ممتاز، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔



