اہم خبریںپاکستان

سی پیک کا دس سالہ پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔پاکستانی سفیر

سی پیک کا دس سالہ پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔پاکستانی سفیر

فرسٹ فیز میں گوادر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح دی گئی۔خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

گوادر(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک کا دس سالہ پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔گوادر میں اپنے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ فرسٹ فیز میں گوادر کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ترجیح دی گئی، گوادر پورٹ کے علاوہ انٹرنیشنل نیو ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، جی ڈی اے ہسپتال سمیت درجنوں میگا پروجیکٹس گوادر میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ شروع میں خیال تھا کہ اس میں 62 ارب ڈالر کی سرمایہ  کاری ہوسکتی ہے، اس میں سے 26 یا 26 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔خلیل ہاشمی نے کہا کہ سی پیک کے اگلے فیز میں انڈسٹریز کی قیام کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پاکستان کے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ بنیاد تیار ہوچکی ہے اور اگلے فیز میں انڈسٹریل کو آپریشن ، ایگریکلچرل کوآپریشن، انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجیز، معدنیات اور بہت سے پراجیکٹس شامل ہیں۔خلیل ہاشمی نے کہا کہ گوادر کے مقامی نوجوانوں کو ٹریننگ اور تعلیم کیلئے چین بھیجا جائے گا، چین کے شانڈونگ صوبے کے ساتھ معاہدہ پہلے سے موجود ہے جہاں بچوں کو ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You